ترک صدر نے اسرائیل کو غزہ کی جنگ میں غاصب قرار دیا

[post-views]
[post-views]

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو غزہ کی جنگ میں غاصب قرار دیا ہے۔

استنبول میں فلسطینی حامی ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حماس کے دہشت گرد تنظیم نہ ہونے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مغربی طاقتوں پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے ”قتل عام“ کے پیچھے اصل مجرم ہیں۔

دریں اثناء رواں ماہ کی سات تاریخ سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

روس کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بمباری بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ غزہ میں اہداف پر اسرائیلی حملے جہاں عام شہری موجود ہونے کے بارے میں جانا جاتا ہے ایک تباہی پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کو روکنا اور ناکہ بندی میں پھنسی آبادی کو بچانے کے لیے انسانی ہمدردی کے پروگراموں کا اعلان کرنا ضروری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos