Premium Content

ترکیہ: دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

ترکیے میں دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے میں دونوں ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تاہم دوسری ہیلی کاپٹر کو بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا۔

ہلاک ہونے والے فوجی تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ حادثہ ترکیے کے جنوب مغربی علاقے اسپارٹا میں پیش آیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

گورنر عبداللہ ایرن نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ہیلی کاپٹر معمول کے مطابق ہونے والی تربیتی پروازوں کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہیں۔ جو ہوابازی اسکول کے انچارج تھے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos