انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان کی بھارت پر تاریخی فتح، ٹائٹل گرین شرٹس کے نام

[post-views]
[post-views]

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی بولرز نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ پاکستان نے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو 156 رنز پر آؤٹ کر کے 191 رنز سے شاندار فتح حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مگر پاکستان نے 8 وکٹوں پر 347 رنز بنائے۔ اوپنر سمیر منہاس نے 172 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی بنیاد مضبوط کی، جبکہ احمد حسین نے 56 اور عثمان خان نے 35 رنز بنائے۔

جواب میں بھارتی مڈل اور لوئر آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔ دیوندرن نے 36 اور سوریا ونشی نے 26 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبدل سبحان، محمد صیام اور حذیفہ حسن نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

یہ پاکستان کا انڈر 19 ایشیا کپ میں دوسرا بڑا اعزاز ہے۔ اس سے قبل 2012 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر چیمپئن رہے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos