عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک ناقابلِ قبول: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

[post-views]
[post-views]

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے، انہیں مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور سردی کا بنیادی سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، جو انتہائی ناانصافی اور قابلِ مذمت ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانے اور ان کی تذلیل کے واقعات کو شرمناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت اس غیر انسانی سلوک کی سخت مذمت کرتی ہے۔

این ایف سی اجلاس کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حقوق کے تحفظ کے لیے ذیلی کمیٹی کا قیام ایک مثبت قدم ہے، جس کی سربراہی صوبائی مشیرِ خزانہ کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ضم شدہ اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر سات سال میں وفاق نے صرف 168 ارب روپے جاری کیے، جب کہ 532 ارب روپے ابھی بھی ادا ہونا باقی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ اپنے مالی بقایاجات کے بارے میں وفاق کو ہر ہفتے سرکاری خطوط ارسال کریں تاکہ ریکارڈ مکمل طور پر تحریری شکل میں محفوظ رہے۔

اجلاس میں نئے تعینات سیکریٹریز بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ تمام تقرریاں مکمل میرٹ پر کی گئی ہیں اور ان میں کسی دباؤ یا سفارش کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی حکومت کا بنیادی اصول ہے اور کرپشن کی کسی بھی شکایت پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیح عوامی مفاد کے منصوبے ہیں، کیونکہ ہر ترقیاتی کام براہِ راست عوام کی فلاح اور بہتری کے لیے ہوتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos