پاکستان اور امریکہ نے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک نئے تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، جس کا مقصد مارکیٹ رسائی میں اضافہ، سرمایہ کاری کو فروغ اور اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ یہ اتفاق امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
اورنگزیب نے حالیہ موڈیز اپ گریڈ کو پاکستان کی معاشی بحالی کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ ٹیرف اصلاحات اور برآمدات پر مبنی حکمت عملی ملک کو ترقی کی طرف لے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور انفراسٹرکچر میں تعاون کا نیا باب کھولے گا۔ بیکر نے سپلائی چین، توانائی، کان کنی اور تیل کی تلاش میں امریکی دلچسپی کا ذکر کیا۔ دونوں فریقوں نے باہمی مفاد کے لیے معاہدے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔









