مذہب کے نام پر تشدد ناقابلِ قبول، امن کے لیے علماء کا کردار ناگزیر: فیلڈ مارشل

[post-views]
[post-views]

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کسی بھی قسم کے تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور مذہب کے نام پر عوامی جذبات کو بھڑکا کر بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق راولپنڈی میں اہلِ تشیع علماء کے ساتھ ایک اہم نشست کے دوران قومی سلامتی اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے اس بات پر زور دیا کہ علماء معاشرے میں اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں بنیادی کردار رکھتے ہیں، لہٰذا وہ گمراہ کن معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

دریں اثنا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق کو عید کے احترام اور دوست ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کی درخواست پر پانچ روز کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق علماء نے ہر قسم کے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور جہاں کہیں بھی دہشتگرد موجود ہوں گے، ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے افغان طالبان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos