مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر ضروری رائے دی، وی پی این کے استعمال کا شریعت سے کوئی تعلق ہی نہیں۔
راناثنا اللہ نے کہا کہ وی پی این بلاک کرنے سے متعلق حکومتی رائے سے آگاہ نہیں، وی پی این سے متعلق معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل اور راغب نعیمی کا معاملہ نہیں، ایکس کے غلط استعمال کی وجہ سے حکومت نے پابندی لگائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے ڈاکٹرراغب نعیمی نےحکومتی اقدامات کی حمایت میں یہ کام کیا ہوگا مگر یہ تو الٹا حکومت پر تنقید کی وجہ بن گیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کےلیے چیلنج نہیں، پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی ہے، کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی، ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں۔