آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا ابتدائی مسودہ تیار

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور تین سالہ بجٹ اسٹرٹجی پیپر کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا اور بجٹ بارے آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت شروع کردی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مشاورت کا عمل آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا ۔ بجٹ سٹرٹیجی پیپر آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

آئندہ مالی سال کے وفا قی بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف3.5 فصد،مہنگائی کی شرح کا ہدف21 فیصد اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف8879 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے رواں مالی سال کے دوران حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں کو بنیاد بناکر گروتھ کا ٹارگٹ طے ہوگا ۔ دفاعی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos