وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کو کھیلوں کی تقریبات کے نشریاتی حقوق کے لیے غیر ملکی نشریاتی اداروں کو ادائیگیوں کی اجازت دے دی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے آج اسلام آباد میں ہونے والی کابینہ نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ملکی دفتر کی گاڑیوں کے لیے کراچی پورٹ سے کابل تک اسپیئر پارٹس اور نئے ٹائروں کی منتقلی کی بھی منظوری دی۔
بتایا گیا کہ ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایسی درآمدات اور ان کی افغانستان منتقلی ممنوع ہے۔
تاہم اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مذکورہ اسپیئر پارٹس اور ٹائر اقوام متحدہ استعمال کرے گا ۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













