Premium Content

وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/election-commission-ki-31-december-ko-islamabad/

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال دوگل نےفیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کی تصدیق کردی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کا کہنا تھاکہ  فیصلے کی مصدقہ نقل مل گئی، انٹراکورٹ اپیل کی تیاری کا کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/baldiyati-intekhabat-na-karwany-ki-zamy-dar/

انہوں نے کہا کہ انٹراکورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos