Premium Content

پی ٹی آئی احتجاج ، وفاقی پولیس کی چھٹیاں منسوخ

Print Friendly, PDF & Email

پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس اہلکاروں و افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

چھٹی پر گئے اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے، تمام ایس ایچ اوز کو نفری فراہمی کی لسٹیں بھی مرتب کر لی گئیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی اور دیگر صوبوں کی نفری بھی 21 نومبر کو اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبرکو احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز سے ہینڈل کرنے کے لیے اسلام آباد میں رینجرز اور اضافی ایف سی تعینات کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار اہلکاروں کی خدمات طلب کر لیں۔ اسلا آباد پولیس نے پاک رینجرز کے 5 ہزار اور فرنٹئر کانسٹیبل ری کے 4 ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے خط لکھ کر رینجرز اور اضافی ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos