Premium Content

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی سربراہی میں اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی سربراہی میں اجلاس: وفاقی وزیر جناب احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کم ترقی یافتہ اضلاع کے ممبران قومی اسمبلی کی تجاویز سے حقیقت پر مبنی پلان مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کے استحکام اور وحدت کا دارومدار مساویانہ ترقی پر ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/tamam-shubuoun-ki-tazi-sy-taraqi-k-liye-it/

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اگلے تین سے چار ماہ میں 20 کم ترقی یافتہ اضلاع کی ترقیاتی ضروریات کو جانچا جائےگا۔ ہر ضلع کی اہم ضروریات کے مطابق اسکا ترقیاتی ایجنڈا ترتیب دیا جائے گا۔ 5 سالوں میں کم ترقی یافتہ اضلاع میں معاشی ومعاشرتی ترقی کا عمل تیز تر ممکن بنانا ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/planning-commission-initiates-pakistan-outlook-2035/

اُن کامزید کہناتھا کہ 20میں سے11 اضلاع بلوچستان کےہیں جن میں شیرانی، کوہلو، جھل مگسی،بارکھان،قلعہ عبداللہ، ژوب،موسیٰ خیل،ڈیرہ بگ ٹی، جعفرآباد،زیارت اور قلعہ سیف اللہ شامل ہیں سندھ میں 5:سجاول، ٹھٹھہ، تھرپارکر، کش مور، بدین،خیبر پختونخوا میں تورغر، شانگلہ، شمالی وزیرستان اور پنجاب کا راجن پور شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos