Premium Content

واقعات پیش آتے رہتے ہیں،پی ایس ایل جاری رہے گا، نجم سیٹھی

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ واقعات پیش آتے رہتے ہیں،پی ایس ایل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میچز اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،لیگ کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے، غیر معمولی تعاون پر سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں، گراس روٹ پر اقدامات کے ساتھ ویمن لیگ کا بھی انعقاد کرائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کی کتاب کی تقریب رونمائی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، کسٹمز کرکٹ جرنی کی رونمائی کراچی جمخانہ میں منعقد ہوئی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/psl-8-ka-schedule-final-kr-lia-gia/

نجم سیٹھی نے کہا کہ جب پی سی بی چھوڑ کر گیا تو ساری توجہ لوکل کرکٹ پر تھی،وزیراعظم نے مجھے بلا کر کہا کہ پی سی بی میں جائیں، وہاں سب کچھ گڑ بڑھ ہے،میں نے ان سے کہا کہ پہلے ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو بحال کریں،اگست تک ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بحال کرنی ہے،اگست، ستمبر تک نیا کرکٹ سیزن شروع ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آٹھ سے دس ڈیپارٹمنٹ بحال ہوجائیں گے،کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کو بورڈ میں بھی شامل کریں گے،میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ویمن کرکٹ کو بحال کرنا ہے اور ویمن لیگ کروانی ہے،جیسے ہی ہم نے ویمن لیگ کا اعلان کیا،بھارت اور آئی پی ایل نے اپنی ویمن لیگ کا اعلان کردیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سال ہم ویمن لیگ لانچ کرنے جارہے ہیں، پی ایس ایل 8میں ویمن کے کچھ میچز رکھے ہیں،منیبہ علی نے ورلڈکپ میں شاندار سو کیا،منیبہ نے جسامت سےنہیں دماغ سے سو کیا،منیبہ کا 50کلو بھی وزن نہیں ہوگا،اس میں دماغ کاکام ہوتا ہے،پی ایس ایل کو پاکستان لانا اور برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےسکیورٹی کےلیے 80 کروڑ کا بل بھیج دیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آپ سے پیسے نہیں لیں گے، جب میں نے یہ بات پنجاب حکومت کو بتائی تو وہ بھی پیچھے ہٹ گئے، ہم حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیتے بلکہ ٹیکس دیتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos