وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات: وزیراعلیٰ کا گوجرانوالہ کو لاہورسیالکوٹ موٹر وے سے لنک کرنے کا اعلان۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے لنک ہونے سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو بے پناہ سہولت ملے گی۔
Read More: https://republicpolicy.com/wazir-e-alaa-sy-rukn-e-punjab-assambly/
وزیر اعلٰی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کو اپنی پروڈکٹس دیگر شہروں تک لے جانے میں آسانی ہوگی۔ لاہورسیالکوٹ موٹروے کے ساتھ دیگرشہروں کو بھی لنک کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ کے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں گوجرانوالہ کا جلد دورہ کروں گا اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا، ہم صنعتکاروں کے لیے نئے صنعتی حب کی ترقی کے ہر پہلو کا جائزہ لیں گے۔