وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی خیال احمد کاسترو اوراحمد شفیق کی ملاقات۔ خیال احمد کاسترو اوراحمد شفیق نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں اڑھائی کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے متاثرین سیلاب کیلئے مالی امداد پرخیال احمد کاسترو کا شکریہ ادا کیا ” سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے صاحب ثروت افراد کاجذبہ قابل تحسین ہے۔ حکومت پنجاب اپنے وسائل او رمخیر حضرات کے عطیات سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کررہی ہے۔” وزیرِاعلی پنجاب