وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ نے نیدرلینڈز کی سفیر سے ملاقات کی، ملاقات میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیش سنگھ نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی محکمۂ اپنا 5 سال کا اسٹریٹ جک پلان تشکیل دینے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے بجٹ میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا، بہت جلد 50 ہزار خاندانوں کے لیے مینارٹیز کارڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مینارٹیز کے بچوں کو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالرشپس دی جا رہی ہیں۔
ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیدرلینڈز کی سفیر نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔
اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈز کی سفیر نے مذہبی اقلیتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پالیسی کی اہمیت پر زور دیا۔