اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی مسلح افواج کی قیادت سے آج ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور فوجی قیادت کی ملاقات قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے پہلے ہوگی جس میں ملکی امن و امان سمیت سکیورٹی صورتحال پر غور ہوگا جب کہ 9 مئی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔









