Premium Content

وزیراعظم کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا عزم

Print Friendly, PDF & Email

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک  جنگ جاری رہے گی۔

شمالی وزیرستان میں رزمک میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایک بیان میں شہید لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انوار الحق کاکڑ نے ملک کی بقاء کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو عظیم اور ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں پر فخر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos