وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امن و استحکام کے حصول تک دہشت گردی کے خلاف لڑنے او ر دہشت گردوں، ان کے حامیوں اور ہمدردی رکھنے والوں کے درمیان گٹھ جوڑ توڑنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔
Read More: https://republicpolicy.com/bannu-cantt-operation-complete-all-terrorists-killed/
وہ سی ایم ایچ راولپنڈی کے دورے کے دوران محکمہ انسداد دہشت گردی کمپلیکس بنوں میں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کی عملداری ہر صورت قائم کی جائے گی اور کسی بھی شخص کو قوم اور بہادر مسلح افواج کی عظیم قربانیوں کے ذریعے حاصل کی گئی دہشت گردی کیخلا ف جنگ میں کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کمپلیکس کو کلیئر کرنے والے باہمت اور دلیر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہدا اور ان کے خاندانوں نے ملک کے عوام کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔
Read More: https://republicpolicy.com/qoumi-idarun-ki-report-k-mutabiq-ctd-kyberpakhtunkhawa-dehshat/