وزیراعظم نے افریقی براعظم کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

[post-views]
[post-views]

جمہوریہ روانڈا کی سینیٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانکوس  نے اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کی افریقی براعظم کے ساتھ اپنے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت اور عوام کے درمیان تبادلے میں اضافے کی خواہش سے آگاہ کیا۔اس سلسلے میں انہوں نے روانڈا کو اسلام آباد میں اپنا سفارتی مشن قائم کرنے کی دعوت دی۔

پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے جمہوریہ روانڈا کی سینیٹ کے صدر کے پہلے دورے کا خیرمقدم کیا اور اسے سراہا۔وزیراعظم نے روانڈا کی حالیہ برسوں میں حاصل کی گئی شاندار اقتصادی ترقی کو بھی سراہا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

جمہوریہ روانڈا کی سینیٹ کے صدر نے اپنے وفد کے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا۔اسلام آباد میں قیام کے دوران انہوں نے ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران اور نجی شعبے سے بہت مفید ملاقاتیں کیں۔روانڈا سینیٹ کا وفد چیئرمین سینیٹ آف پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos