وزیر اعظم نے آزادانہ، منصفانہ، شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن حمایت کا اعادہ کیاہے

[post-views]
[post-views]

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد اور تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔

وہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو بتایا کہ پولنگ سٹیشنز اور پولنگ عملے کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی تمام متعلقہ اضلاع کو روانہ کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کے لیے فنڈز اور سکیورٹی کی فراہمی میں نگران حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos