گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ جانے کیلئے ہماری پٹیشن تیار ہے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/punjab-ma-aitemad-ka-vote-pti-k-liye-arakeen/
میڈیا کے ایک نمانئدے سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اعتماد کی تحریک کی سمری کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، حقیقت میں تو چیف سیکرٹری نے تمام معاملے کو التوا میں ڈالا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی آڈیوز پر کچھ نہیں کہنا چاہتے مگر انہیں ان پر افسوس ہے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ny-aitemad-ka-vote-leny-k-liye-ehkamat/