Premium Content

وزیراعظم کا ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم افسران کو 150 فیصد الاؤنس دینے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم شہباز شریف نے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم سرکاری افسران کو بنیادی تنخواہ پر150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق کو ختم کرنے کے لیے گریڈ 17 سے 22 کے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم افسران کو 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو الاؤنس میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہو گا۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos