وزیراعظم نے ریکوڈک پراجیکٹ کے لیے جامع سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ریکوڈک مائننگ پراجیکٹ میں شامل افراد کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور ریکوڈک سے گوادر پورٹ تک رسد اور نقل و حمل کے لیے حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔

وہ اس منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں بیرک گولڈ کمپنی کے ایک وفد نے ویڈیو لنک کے ذریعے  چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹو کی قیادت میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے سرکاری سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بلوچستان کی معدنیات کو بروئے کار لانے کے لیے مواصلاتی ڈھانچے بالخصوص ریلوے لائنوں کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ریکوڈک پراجیکٹ کو گوادر پورٹ سے ملانے والی سڑکوں کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنے اور نئی سڑکوں کی تیزی سے تعمیر پر زور دیا۔

انہوں نے ریکوڈک سے گوادر پورٹ تک ریل اور روڈ نیٹ ورک کی حکمت عملی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ریلوے لائن منصوبہ بن قاسم پورٹ کے مقابلے بندرگاہ تک رسائی کو کم کر دے گا، معدنیات سے مالا مال ضلع چاغی کو فائدہ پہنچے گا اور کان کنی کی صنعت کو وسعت ملے گی۔

وزیراعظم نے ریکوڈک روڈ اور ریل رابطے ی منصوبے پر اگلے ہفتے تفصیلی بریفنگ کا کہا۔ انہوں نے ریکوڈک پراجیکٹ کے حوالے سے ماحولیات اور سماجی اثرات کے جائزے کی جلد تکمیل کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی سٹڈی دسمبر 2024 تک مکمل کر لی جائے گی۔

مزید برآں، ریکوڈک پروجیکٹ سے بندرگاہ تک ماہانہ 6000 کنٹینرز لے جانے کا منصوبہ ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos