Premium Content

وزیر خزانہ کو آئندہ ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کی امید ہے

Print Friendly, PDF & Email

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے معاہدے کو آئندہ ماہ حتمی شکل دے دی جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میکرو اکنامک استحکام کے ساتھ ساتھ ایک ایسی ایک طویل قرض کی تلاش کر رہی ہے جس کے تحت ملک بہت ضروری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو انجام دے سکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن اگلے ماہ کے وسط میں اسلام آباد میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار جب آئی ایم ایف کے قرض پر اتفاق ہو جاتا ہے تو پاکستان لچک اور پائیداری ٹرسٹ کے تحت فنڈ سے اضافی فنانس کی درخواست بھی کرے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں ایک مخصوص درجہ بندی کے ماحول میں واپس آنا ہوگا اور حکومت اگلے مالی سال میں اپنی خودمختار درجہ بندی میں بہتری کی امید کر رہی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos