Premium Content

وزیراعظم کی توانائی بچت کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت توانائی بچت اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کی بچت کیلئے کیے گئے اقدامات پر وقت مقررہ میں عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں وفاقی حکومت کے دفاتر کی عمارات پر ایک ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز نصب کیے جائیں گے جن کی خریداری کیلئے بولی کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا۔شرکاء کو بتایا گیا کہ بجلی سے چلنے والے موٹر سائیکلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے مقامی صنعت کو جامع پالیسی سازی کے عمل میں شمولیت کیلئے اعتماد میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazir-e-azam-ki-wafaq-hakumat-ki-sarkar-amartun-ko/

اجلاس کو بتایا گیا کہ گیس بچانے کیلئے تمام نئے گیزر پر کونیکل بفلز نصب کی جائیں گی اوراس سال کے آخر تک تمام زیر استعمال گیزر پربفلز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ سٹاک کی فروخت کے بعد زیادہ بجلی استعمال کرنے والی تاروں اور غیرمعیاری بلب کی تیاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس طرح زائد بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کی تیاری کرنے والی صنعت کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا اور پرانے پنکھوں کو نئے پنکھوں کے ساتھ تبدیل کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos