بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

ڈبلیو سی ایل 2025 میں بھارت نے سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار کر دیا

[post-views]
[post-views]

ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی انڈین لیجنڈز ٹیم نے اب سیمی فائنل میں بھی گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

اکتیس جولائی کو برمنگھم میں ہونے والا پہلا سیمی فائنل پاکستان چیمپئن اور انڈیا چیمپئن کے درمیان شیڈول تھا، تاہم میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستان براہِ راست فائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں وہ 2 اگست کو جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا میں سے کسی ایک ٹیم کے خلاف ٹائٹل کے لیے میدان میں اترے گا۔

ڈبلیو سی ایل انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بھارت کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے فیصلے کی باقاعدہ تصدیق کر دی۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں بھی پاکستان اور بھارت کا میچ بھارتی کھلاڑیوں کے انکار کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے شاہد آفریدی کی موجودگی کے باعث پاکستان کے خلاف کھیلنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے بیان دیا کہ کھلاڑی کو ملک کا ’’سفیر‘‘ ہونا چاہیے، ’’شرمندگی‘‘ نہیں۔

ٹورنامنٹ منتظمین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی منسوخی پر پہلے ہی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر رہنا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos