جب بھی عمران خان کی کال آئے گی، ہم سڑکوں پر ہوں گے، سہیل آفریدی

[post-views]
[post-views]

کوہاٹ میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پر تنقید کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنے صوبے میں ہونے والی بدعنوانی کا جائزہ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بلایا گیا اور کہا گیا کہ نواز شریف کے بیان کی مذمت کی جائے، جس پر خواجہ آصف نے تنقیدی ردِعمل دیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں ہزاروں ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومت کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں الجھایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی بانی پی ٹی آئی عوام کو آواز دیں گے، پارٹی کارکن سڑکوں پر نکلیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو اس کا جائز حصہ نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اکائیوں اور قومیتوں کو متحد ہونا ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos