Premium Content

واٹس ایپ نے فولڈایبل فون اور ٹیبلٹ کے لیے دوہرے پینل کی آزمائش شروع کر دی

Print Friendly, PDF & Email

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے ایک سال پہلے سے مختلف آلات کی سپورٹ پر غیرمعمولی توجہ دی ہے اور اب فولڈ ایبل فون اور ٹیبلٹ کے لیے دوہرے پینل یا ٹو پین لے آؤٹ کی آزمائش شروع کر دی ہے جس کی کچھ تصاویر افشا ہوئی ہیں۔

ستمبر 2022 میں میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ نے ایپ کو کئی آلات پر چلانے کے لیے ساتھی موڈ کی سہولت پیش کی تھی۔ لیکن اس کے باوجود یہ ایپ ٹیبلٹ اور بالخصوص کتاب کی طرح کھلنے اور بند ہونے والے فولڈایبل فون کے لیے واٹس ایپ کا آپشن اور ڈسپلے ناکافی بلکہ عجیب وغریب تھا۔

لیکن بات یہی ختم نہیں ہوتی کیونکہ بہترین سے بہترین ٹیبلٹ کے لیے بھی واٹس ایپ کا ڈسپلے بہت ہی خراب دکھائی دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میٹا نے اس مسئلے کے حل کے لیے سوچتے ہوئے دوہرے پینل کی آزمائش شروع کی ہے۔ اس میں واٹس ایپ دو متوازی پینل میں دیکھا جاسکتا ہے جس کی اسکرولنگ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ ویب بی ٹا انفو نے کہا ہے کہ اب فولڈ ہونے والے فون اور بڑے ٹیبلٹ کے لیے اینڈروئڈ ورژن پیش کیا گیا ہے جو دوہرے اسکرین پرمشتمل ہوگا۔ توقع ہے کہ بعض صارفین اسے استعمال بھی کررہے ہوں گے۔ تاہم شاید اسے واٹس ایپ کے 2.23.5.9 ورژن میں شامل کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos