Premium Content

ورکر کبھی لیڈر کی محبت میں ہتھیار لے کر نہیں آتا، عظمیٰ بخاری

Print Friendly, PDF & Email

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  کہ ورکر کبھی لیڈر کی محبت میں ہتھیار لے کر نہیں آتا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  شیل اور افغانی شہریوں کو لے کر سیاسی ورکر کبھی نہیں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج میں 171 اہلکار زخمی ہوئے، یہ لوگ جنگیں لڑنے والی حکمت عملی کے ساتھ آئے تھے، سیاسی ورکر لاشیں گرانے کی پلاننگ کر کے نہیں آتے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارا سوال ہے جن کو لیکر آئےتھے انہوں نے گولی کیوں چلائی؟ ہمارے ملک میں سچ اورجھوٹ میں تمیز ختم ہوتی چلی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائٹیں بند کرنا ایک حکمت عملی ہوتی ہے، پولیس کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی، فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی، یہ لوگ لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos