Premium Content

یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کو لاہور میں ہونے والے تشدد کے ایک نئے کیس میں گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ جو 9 مئی کے متعدد مقدمات میں قید ہیں کو آج  ایک نئی آیف آئی آر میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ وزیراعظم ہاؤس  پر حملے کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

یاسمین راشد اور عمر سرفرازچیمہ کو آج لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور بعد ازاں انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

آج، پولیس نے عدالت میں یاسمین اور چیمہ کے خلاف نئے الزامات کی تفصیل میں ضمنی بیان جمع کرایا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دستاویز میں،لاہور میں وزیر اعظم ہاؤس کے نگران افسر نے دعویٰ کیا کہ وہ 9 مئی کو اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے جب پی ٹی آئی کے حامیوں کے ایک گروپ نے  جس کی قیادت حماد اظہر، جمشید اقبال، عمر سرفراز چیمہ اور یاسمین راشد کر رہے تھے نے مبینہ طور پر وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کیا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی رہنما ؤں  کے اُکسانے پر تقریباً 800-900 پی ٹی آئی سپوٹرز نےوزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos