Premium Content

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریض رُل گئے، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اوپی ڈیز بند

Print Friendly, PDF & Email

مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کردی، لاہور سمیت پنجاب بھر کی اوپی ڈیز بند ہونے سے مریض ُرل گئے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور جنرل ہسپتال، چلڈرن، سروسز، گنگارام، جناح، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں ہڑتال جاری ہے ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہسپتالوں کی اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز بند کروا دیں ، ڈاکٹروں کی ہڑتال سے دور دراز سے آئے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے تمام ہسپتالوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں 15 سے 20 گارڈز متعین کئے جائیں۔

احتجاجی ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ہیلتھ کارڈ کا دوبارہ سے اجراء کیا جائے اور سیکرٹری ہیلتھ کو تبدیل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos