عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے۔
یمن پر اسرائیلی حملے کے وقت ٹیڈروس صنعا ایئرپورٹ پر موجود اور طیارے پر سوار ہی ہونے والے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا،ڈیپارچر لاؤنج، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور رن وے کو نقصان پہنچا۔
سربراہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہم بمباری سے چند میٹر کے فاصلے پر موجود تھے۔