Premium Content

زلمی نے یونائیٹڈ کو شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کردیا

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صہیب مقصوب 60 اور ایلکس 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان شاداب خان 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان اِرشاد  اور عامر جمال نے 2،2 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں https://republicpolicy.com/psl-zalmi-ki-kings-ko-shakist/

اس سے قبل پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 34، صائم ایوب 23، ٹام کوہلر-کیڈمور 16، حسیب اللہ خان 15، عظمت اللہ عمر زئی 10، جیم 2 اور عامر جمال 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 2، محمد وسیم، فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos