ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر گرفتار

پولیس نے اتوار کو پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کو لاہور کے حلقہ پی پی 164 کے ضمنی انتخاب کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شبیر گجر کو ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے، تاہم گرفتاری کی وجہ تا حال معلوم نہیں سکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے۔

اس کے جواب میں شبیر گجر کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی رہنما سے متعلق کوئی کیس یا تنازعہ نہیں ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos