ژوب میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 5 دہشت گرد مارے گئے

[post-views]
[post-views]

گزشتہ رات ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنے بہادر جوانوں کی مقروض ہیں  اوراُن پر فخر کرتی ہیں اور مادر وطن کے لیے ان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جس سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قوم کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں آپریشن کیا جارہا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube & Press Bell Icon.

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز نے بھی ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos