Premium Content

ضیاء محی الدین

Print Friendly, PDF & Email

ضیاء محی الدین (پیدائش:20 جون 1931ء – وفات:13 فروری 2023ء) ایک پاکستانی اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور ٹی وی نشریاتی مقرر ہیں جو اپنے سارے کیریئر کے دوران پاکستانی اور برطانوی سینما میں نمودار ہوتے رہے ہیں۔ ضیاء محی الدین 13 فروری 2023ء کو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ضیاء محی الدین نے 1949ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا اور مزید تعلیم کے حصول کے لیے پہلے آسٹریلیا اور پھر انگلستان چلے گئے جہاں انہوں نے رائل اکیڈمی آف تھیٹر آرٹس سے وابستگی اختیار کی اور صداکاری اور اداکاری کا سلسلہ شروع کیا۔ 1956ء میں وہ پاکستان لوٹے لیکن جلد ہی ایک اسکالر شپ پر انگلستان واپس چلے گئے جہاں انہوں نے ڈائریکشن کی تربیت حاصل کی ۔ ای ایم فوسٹر کے مشہور ناول اے پہ سج ٹو انڈیا کو اسٹیج پر پیش کیا گیا تو ضیاء محی الدین نے اس میں ڈاکٹر عزیز کا کردار ادا کرکے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ۔ 1962ء میں انہیں فلم لارنس آف عربیا میں کام کرنے کا موقع ملا تو انھوں نے اس فلم میں بھی ایک یادگار کردار ادا کیا۔ بعد ازاں انہوں نے تھیٹر کے کئی ڈراموں اور ہالی وڈ کی کئی فلموں میں کردار ادا کیے۔ 1970ء میں ضیاء محی الدین پاکستان آئے جہاں انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے ضیاء محی الدین شو کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام کی میزبانی کی۔ اس اسٹیج پروگرام نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ ضیاء محی الدین نے ایک پاکستانی ’’مجرم کون‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا لیکن وہ اس میدان میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران انہیں پی آئی ائے آرٹس اکیڈمی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ۔ اسی دوران انہوں نے نامور رقاصہ ناہید صدیقی سے شادی کر لی۔ ضیاء محی الدین نے پاکستان ٹیلی وژن سے جو پروگرام پیش کیے ان میں پائل، چچا چھکن، ضیاء کے ساتھ اور جو جانے وہ جیتے کے نام سر فہرست ہیں ۔ وہ اپنی خوب صورت آواز میں اردو ادب کے فن پارے اپنی خوب صورت آواز میں پیش کرنے میں بھی اختصاص رکھتے ہیں 2004ء میں انہیں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا جہاں وہ آج بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ 2012ء کو ہلال امتیاز ملا، جبکہ ستمبر 2021ء کو صدر ایمیرٹس کا اعزاز دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos