بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

امریکی صدر کا درآمد کی گئی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سے باہر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کررہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا میں بننے والی گاڑیوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک نے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، ہوسکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں۔

صحافی کو یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے مگر ہو سکتا ہے کہ سگنل ایپ میں ہی خرابی ہو۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ سگنل رابطے کا موثر زریعہ نہیں ہے، حوثیوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos