بلوچستان : 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

[post-views]
[post-views]

بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے ترجمان کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

حکام کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں، انتخابات کے حوالے سے انتخابی اور سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ، 50 جنرل وارڈز میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos