بلوچستان میں ایک ماہ قبل لگائی گئی دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
محکمۂ داخلہ بلوچستان نےصوبے بھر میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر 30 دسمبر کو دفعہ 144 کے تحت ریلیوں، جلسے و جلوس اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگائی تھی۔
محکمۂ داخلہ بلوچستان کی جانب سے اس کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی۔