بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ

[post-views]
[post-views]

وفاقی حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی رقم عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اعلامیہ کے مطابق بچت کی رقم بلوچستان کی شاہراہ این25 کی بحالی پر خرچ ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ این25 کی بحالی موٹروے معیار پر کی جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے جارہی ہیں ہم نے سوچا کہ اسے برقرر رکھیں گے،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی عوام کو منتقل نہیں کریں گے،ان پیسوں سے قوم کےزخموں پر مرہم رکھیں گے۔

کچھی کینال فیز 2 کی تکمیل بھی بچت رقم سے کی جائے گی،بلوچستان کی سیکڑوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی،وزیراعلیٰ سرفراز نے بلوچستان کیلئے منصوبوں پر شکریہ اداکیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos