بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

سیاسی جماعتوں کو بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری ہے ،پی ٹی آئی

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی جماعتوں کو بریفنگ بانی پی ٹی آئی کے بغیر ادھوری قرار دے دی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ بانی پی ٹی ائی کے بغیر ادھوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ اور ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت وقت کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی مقدمات ختم کر کے بانی پی ٹی آئی کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال سے متعلق آج بریفنگ دی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos