شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

[post-views]
[post-views]

ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شعبان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 29 جنوری کی شام 5 بجکر 36 منٹ پر ہوئی۔

اس طرح پاکستان میں شعبان کا چاند آج 30جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز کچھ ممالک میں یکم مارچ سے ہو گا اور کچھ میں دو مارچ سے ہو جائے گا۔ خلیجی ممالک اور یورپ میں رمضان کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos