عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

[post-views]
[post-views]

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک اور کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عمران خان کی19 مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کے خلاف  زمان پارک اور کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آج عمران خان کو 11 بجے تک پیش ہونےکا حکم دیا تھا تاہم عمران خان پیش نہ ہوئے اور ان کے وکیل نے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کردی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

عدالت نے کہا کہ ضمانتیں دائر ہونےکے بعد عمران خان صرف 2 بار عدالت پیش ہوئے ہیں، صرف پانچ منٹ کا راستہ ہے۔

 عمران خان کے وکیل نےکہا کہ میں ضمانتوں پر دلائل دے دیتا ہوں جب عمران خان پیش ہوں گے تب آپ فیصلہ سنا دیجیےگا، 9مئی کے واقعات کی ہم نے بھرپور مذمت کی اور لاتعلقی کا اظہار کیا عمران خان اس وقت گرفتار تھے انہیں کچھ معلومات نہیں تھیں۔

وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ عدالت عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کرے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی اور  ان کی ایک روزکی حاضری معافی کی درخواست  بھی منظور کرلی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos