افغانستان نے ورلڈ کپ 2023 کا پہلا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی فا تح اور فیورٹ انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
افغانستان نے اننگز کا آغاز کیا تو رحمٰن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی اوورز میں انگلش بلے بازوں کو وکٹ سے محروم رکھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
افغانستان کو آخری وکٹ اور یادگار فتح کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور 215 کے اسکور راشد خان نے وُڈ کو بولڈ کر کے انگلش بیٹنگ لائن کی بساط لپیٹ دی۔
افغانستان کی جانب سے مجیب اور راشد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی نے دو وکٹیں لیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے محض 16 اوورز میں 114 رنز کی شراکت قائم کی، خصوصاً رحمٰن کا انداز خاصا جارحانہ رہا جنہوں نے نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام انگلش باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب عادل رشید کی گیند پر 28 رنز بنانے والے ابراہیم آسان کیچ دے بیٹھے لیکن افغان ٹیم کو اصل دھچکا اگلے اوور میں لگا۔
مجیب اور راشد کو ان کی عمدہ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ قیمتی رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔









