وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج اہم ملاقات  

وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج ملاقات طے ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا ، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

بلاول بھٹو کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر اعلیٰ رہنمائوں پر مشتمل وفد بھی ملاقات کے دوران موجود ہو گا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہو گئی تھی۔

گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos