پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔
ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ ایکسرسائز انڈس کے دوران کیا گیا، تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری اور اہم ٹیکنیکل پیرامیٹرزکو جانچنا تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹ جک فورسز کمانڈ، اسٹریٹ جک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹ جک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، پاکستان کے اسٹریٹ جک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔
صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔