بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، انڈین ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان

[post-views]
[post-views]

بھارتی پروازوں کےلیے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے 12 ماہ میں 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوجائے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔

ایئر انڈیا نے مودی حکومت سے خسارہ پورا کرنے اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے سب سڈی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

خیال رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد  بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے اور ملک چھوڑدینے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد پاکستان نے بھی بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی پروازوں کو طویل سفری روٹ اور اضافی فیول کے خرچے کا سامنا ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئرلائنز نے ویانا کو ٹرانزٹ اسٹیشن بنا لیا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں ایئر انڈیا کے 20 طیاروں کی ویانا میں ری فیولنگ ہوئی اور عملہ بھی تبدیل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہلی، ممبئی، بنگلور سے روانہ ہوئی امریکا اور کینیڈا کی پروازوں نے ویانا ایئرپورٹ پر قیام کیا، سان فرانسسکو، ٹورانٹو، شکاگو، واشنگٹن، نیویارک کی پروازیں بھی ویانا اسٹاپ اوور میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حدود کی بندش سے طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos