بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

کانگو کشتی حادثہ، ہلاکتیں 148 ہو گئیں

[post-views]
[post-views]

افریقی ملک کانگو میں کشتی میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں 148 ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو حکام نے کہا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز لکڑی کی بنی کشتی آگ لگنے کے بعد دریائے کانگو میں ڈوب گئی تھی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب مبندکا قصبے کے قریب تقریباً 500 مسافروں کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos