Premium Content

گورنر پنجاب کے حکم پروزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنیوالا ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ تبدیل

Print Friendly, PDF & Email

گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان کے حکم پروزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ جہانزیب کو تبدیل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/ain-k-teht-wazir-alaa-ko-denotify-kia-governor/

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جہانزیب کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عبدالرؤف مہرکو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی ٹوٹیفائی کردیا تھا اور چیف سیکرٹری نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazir-e-alaa-punjab-ch-pervaiz-elahi-ko-denotify/

تاہم بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر پرویز الٰہی اور صوبائی کابینہ کو بحال کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos